Mar 20, 2024
پنجاب پولیس انسداد جرائم کے ساتھ ساتھ سپورٹس مقابلوں میں بھی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور 20 ویں مین کلاسک نیشنل پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2024 میں پولیس اتھلیٹس نے 13 میڈلز اپنے نام کر لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں منعقدہ نیشنل پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں 09 ٹیموں کے 100 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا، پاکستان پولیس ٹیم کے کھلاڑیوں نے چیمپئن شپ میں 03 گولڈ، 07 سلور اور 03 براؤنز میڈلز حاصل کئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سید ندیم الحسن، مجید حسین اور محمد رضوان نے گولڈ میڈلز حاصل کئے، کامران، شکیل خالد، زبیر منظور، زمان، کرامت علی،محمود اور بابر حسین نے سلور میڈلز حاصل کئے جبکہ محمد عظیم، عامر علی اور اکرام۔مقبول نے براؤنز میڈلز حاصل کئے۔ نیشنل چیمپئین شپ میں میڈلز جیتنے والے پولیس کھلاڑیوں کا سنٹرل پولیس آفس میں سپورٹس بورڈ کا دورہ کیا، ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ، ایڈیشنل آئی جی فنانس ریاض نذیر گاڑا اور چیف سپورٹس آفیسر اطہر اسماعیل سے ملاقات کی.
(روز نامہ سٹی 42)
******************
