صدر لاہور بار ایسوسی ایشن منیر حسین بھٹی کی وفد کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس آمد، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی

صدر لاہور بار ایسوسی ایشن منیر حسین بھٹی کی وفد کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس آمد، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی
 شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے میں پولیس اور بار کا چولی دامن کا ساتھ ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے میں پولیس اور بار کا چولی دامن کا ساتھ ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے اور امن و امان کے قیام میں وکلا برادری کا کلیدی کردار ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سیشن کورٹ میں  پولیس خدمت مرکز و لائسنسنگ سنٹرز کی سہولیات کے لئے قابل عمل پلان تشکیل دیں، آئی جی پنجاب نے وکلا اور  لاہور پولیس کے درمیان کوارڈینیشن مزید بہتر بنانے کے لئے ڈی ایس پی لیگل لاہور محمد سبطین کو فوکل پرسن مقرر کردیا۔  آئی جی پنجاب نے کہا کہ درپیش چیلنجز کے حل کیلئے لاہور بار ایسوسی ایشن کے ساتھ باہمی مشاورت اور کوارڈی نیشن مزید موثر بنائیں، ان خیالات کا اظہار آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آج سنٹرل پولیس آفس میں وکلاء وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر لاہور بار ایسوسی ایشن منیر حسین بھٹی نے وفد کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا، صدر لاہور بار ایسوسی ایشن منیر حسین بھٹی کی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔ سیکرٹری جنرل لاہور بار ایسوسی ایشن نعیم طاہر، نائب صدور عمران سرور اور نثار اکبر بھٹی، سیکرٹری بار راو تحسین، ممبر ایگزیکٹو عدیل چوہدری اور مظفر اعوان سمیت دیگر عہدیداران وفد میں شامل تھے، دوران ملاقات عدالتوں، چیمبرز کی سکیورٹی، وکلا برادری کے مسائل کے حل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی جی پنجاب نے کہا کہ وکلاء برادری کی قیادت کے ساتھ باہم کوارڈینیشن کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔  ایڈیشنل آئی جی انٹرنل اکاوٹیبلٹی عمران محمود، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر، ڈی آئی جی سکیورٹی کامران عادل، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی، اے آئی جی آپریشنز اسد اعجاز ملہی پنجاب سمیت سینئر پولیس افسران بھی موقع پر موجود تھے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر284)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, March 19, 2024