پنجاب پولیس کے برانڈ ایمبیسیڈر شاداب خان کی ٹیم پی ایس ایل سیزن 09 کی چیمپئن بن گئی

پنجاب پولیس کے برانڈ ایمبیسیڈر شاداب خان کی ٹیم پی ایس ایل سیزن 09 کی چیمپئن بن گئی
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی شاداب خان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کرکٹ ٹیم کو پی ایس ایل فائنل جیتنے پر مبارکباد،
 
لاہور 19 مارچ: پنجاب پولیس کے برانڈ ایمبیسیڈر شاداب خان کی ٹیم پی ایس ایل سیزن 09 کی چیمپئن بن گئی ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی شاداب خان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کرکٹ ٹیم کو پی ایس ایل فائنل جیتنے پر مبارکباد دی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ شاداب خان نے بہترین لیڈر کے طور پر اسلام آباد یونائیٹیڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت کی، سٹار آل اراؤنڈر نے پی ایس ایل سیزن 09 کا تاج اسلام آباد یونائیٹیڈ کے سر پر سجایا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس کے ایمبیسیڈر شاداب خان کی ٹیم کا پی ایس ایل فائنل جیتنا محکمہ پولیس کے لئے اعزاز کی بات ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے حال ہی میں شاداب خان کو پنجاب پولیس کا سپورٹس ایمبیسیڈر مقرر کیا تھا، اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو پنجاب پولیس میں ڈی ایس پی کا اعزازی عہدہ بھی دیا گیا ہے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر283)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, March 19, 2024