آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم
پنجاب پولیس اور معروف نجی ہیلتھ ویلفیئر تنظیم (لائنز ویلفیئر آرگنائزیشن) کے درمیان ایم او یو طے پا گیا۔
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم اور مصروف عمل ہیں اور اسی سلسلے میں پنجاب پولیس اور معروف نجی ہیلتھ ویلفیئر تنظیم (لائنز ویلفیئر آرگنائزیشن) کے درمیان ایم او یو طے پا گیا ہے۔ سنٹرل پولیس آفس میں تقریب، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور نجی تنظیم کے چئیرمین محمد دانش صدیق نے ایم او یو پر دستخط کئے،ایم او یو کے تحت پولیس ملازمین کو آنکھوں، دانتوں، دیگر بیماریوں کے علاج میں خصوصی رعایت فراہم کی جائے گی۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ایم او یو کے تحت پولیس شہدا کی فیملیز کا کارنیا ٹرانسپلانٹ نجی تنظیم کے ہسپتالوں میں بالکل مفت کیا جائے گا جبکہ حاضر سروس ملازمین کو علاج کیلئے کارنیا نجی تنظیم فراہم کرے گی، سرجیکل اخراجات محکمہ پولیس برداشت کرے گا، ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہاکہ پولیس شہدا کے اہلخانہ کو آنکھوں اور دانتوں کے کسی بھی سرجیکل پروسیجر میں 50 فیصد رعایت فراہم کی جائے گی،اسی طرح حاضر سروس ملازمین کو آنکھوں اور دانتوں کے سرجیکل پروسیجر میں 25 فیصد رعایت فراہم کی جائے گی، امراض چشم کے علاج کے متعلق خصوصی آگاہی مہم کے سلسلے میں دونوں ادارے مشترکہ اقدامات کریں گے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر میں تعاون فراہم کرنے پر نجی تنظیم کا شکریہ ادا کیا،نجی تنظیم کے چئیرمین محمد دانش صدیق نے کہاکہ پولیس ملازمین کے علاج میں سری لنکا سے در آمد شدہ اعلی کوالٹی کے کارنیا استعمال کئے جائیں گے۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا،  ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین، اے آئی جی ویلفیئر عمارہ شیرازی، ڈی ایس پی ویلفیئر ندیم صدیق سمیت دیگر افسران موقع پر موجود تھے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر282)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, March 19, 2024