غازی افسران واہلکاروں کو علاج کیلئے 21 لاکھ روپے جاری

Mar 19, 2024

لاہور (کرائم رپورٹر)دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی افسران واہلکاروں کے علاج معالجے اور جلد صحت یابی کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے مختلف اضلاع میں آپریشنز کے دوران زخمی ہونے والے مزید 8 اہلکاروں کو طبی اخراجات کیلئے 21 لاکھ روپے جاری کر دئیے تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے زخمی ہیڈ کانسٹیبل کلیم اللہ خان کو علاج معالجے کیلئے 05 لاکھ روپے دیئے گئے، لاہور پولیس کے غازی کانسٹیبل اسد اللہ کو01 لاکھ روپے کی ہیلتھ معاونت فراہم کی گئی، رحیم یار خان کے زخمی کانسٹیبلز محمد عمران تبسم، سیف اللہ اور عبدالرزاق کو علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے فی کس دئیے گئے جبکہ زخمی کانسٹیبلز شیرباز، دانیال اسلم اور شہباز سلیم کو بھی علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے فی کس جاری کئے گئے ۔

(روز نامہ پاکستان)

*****************