سنگین مقدمات کا اشتہاری سعودی عرب سے گرفتار

Mar 19, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر) سنگین مقدمات میں مطلوب ایک اور خطرناک اشتہاری سعودی عرب سے گرفتار کر لیا گیا ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم غلام یاسین گذشتہ 13 برس سے قتل اور اغوا برائے تاوان کے مقدمات میں پنجاب پولیس راجن پور کو مطلوب تھا۔ پنجاب پولیس نے مجرم کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کروایا، قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اشتہاری مجرم کی سعودی عرب سے حوالگی کروائی گئی۔رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 22 ہو گئی۔  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بیرون ملک سے خطرناک اشتہاری گرفتار کرنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانونی کاروائی جلد مکمل کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ 

(روز نامہ پاکستان)

*****************