پنجاب پولیس اور نجی ہسپتال کے درمیان ایم او یو طے پاگیا

Mar 18, 2024

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب کانسٹیبلری کے جوانوں کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات جاری ہیں۔جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس اور نجی ہسپتال کے درمیان ایم او یو طے پا گیا ہے۔کمانڈر بٹالین فائیو پی سی عباس لائنز ایس ایس پی میاں افنان امین نے نجی گروپ آف ہسپتالز کا دورہ کیااورایم او یو پر دستخط کئے۔

(روز نامہ نوائے وقت)

*******************