بہترین کارکردگی کے حامل لاہور پولیس کے افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب، افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد انعامات سے نوازا

Mar 18, 2024
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات فروشی، اغو برائے تاوان و دیگر سنگین جرائم کے ملزمان کی گرفتاری پر افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد انعامات سے نوازا، تعریفی لیٹرز حاصل کرنے والوں میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی، ایس ایس پی آپریشنز علی رضا، ایس پیز کینٹ و سٹی ڈویژن لاہور کے افسران و اہلکار شامل تھے، آئی جی پنجاب نے سٹی ڈویژن اور کینٹ ڈویژن کے ایس ایچ اوز، اہلکاروں کو تعریفی سرٹیفیکیٹس، کیش انعامات سے نوازا، تعریفی اسناد و انعامات حاصل کرنے والوں میں ایس ایچ اوز عامر شہزاد، محمد تحسین نجم، سب انسپکٹر شہریار، انسپکٹر غلام باری، اے ایس آئی عاشق علی، ایس ایچ او علی زیب دستگیر، سب انسپکٹر اللہ دتہ، کانسٹیبل علی شہزاد، ایس ایچ او راوی روڈ فریاد اشرف، کانسٹیبل اسد علی اور ندیم شامل تھے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور پولیس کے افسران کو کرائم مزید کنٹرول کرنے کا ٹاسک دیا، آئی جی پنجاب نے کہا کہ رمضان المبارک کی سکیورٹی کے ساتھ ساتھ انسداد جرائم پر خاص توجہ دی جائے، انعامات حاصل کرنے والے افسران و اہلکاروں کا آئی جی پنجاب سے اظہار تشکر کرتے ہوئے مزید بہتر کارکردگی کے عزم کا اعادہ کیا۔
(روز نامہ 92)
********************