سنگین مقدمات میں مطلوب ایک اور خطرناک اشتہاری سعودی عرب سے گرفتار ہوکر وطن واپس پہنچ گیا

سنگین مقدمات میں مطلوب ایک اور خطرناک اشتہاری سعودی عرب سے گرفتار ہوکر وطن واپس پہنچ گیا
رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 22 ہو گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی سنگین مقدمات میں مطلوب بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاری مجرمان کی گرفتاری و وطن واپسی کیلئے کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری ہے،اسی سلسلے میں جاری کاروائیوں کے دوران پنجاب پولیس رواں برس بیرون ممالک سے22اشتہاریوں کو گرفتار کرکے وطن واپس لے آئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پنجاب پولیس کی ٹیم قتل اور اغوا برائے تاوان کے مقدمات میں مطلوب ایک اور خطرناک اشتہاری مجرم کوسعودی عرب سے گرفتار کرکے واپس لے آئی ہے۔
  ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اشتہاری مجرم غلام یاسین گذشتہ 13 برس سے قتل اور اغوا برائے تاوان کے مقدمات میں پنجاب پولیس راجن پور کو مطلوب تھا،پنجاب پولیس نے مجرم کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کروایا، قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اشتہاری مجرم کی سعودی عرب سے حوالگی کروائی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے بیرون ملک سے خطرناک اشتہاری گرفتار کرنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ قانونی کاروائی جلد مکمل کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر279)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, March 18, 2024