آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کے اقدامات جاری

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کے اقدامات جاری
دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے مزید 08 اہلکاروں کو طبی اخراجات کیلئے 21 لاکھ روپے جاری، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی افسران واہلکاروں کے علاج معالجے اور جلد صحت یابی کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے مختلف اضلاع میں آپریشنز کے دوران زخمی ہونے والے مزید 08 اہلکاروں کو طبی اخراجات کیلئے 21 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے زخمی ہیڈ کانسٹیبل کلیم اللہ خان کو علاج معالجے کیلئے 05 لاکھ روپے دیئے گئے، لاہور پولیس کے غازی کانسٹیبل اسد اللہ کو01 لاکھ روپے کی ہیلتھ معاونت فراہم کی گئی، رحیم یار خان کے زخمی کانسٹیبلز محمد عمران تبسم، سیف اللہ اور عبدالرزاق کو علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے فی کس دئیے گئے جبکہ زخمی کانسٹیبلز شیرباز، دانیال اسلم اور شہباز سلیم کو بھی علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے فی کس جاری کئے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ فورس کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات تیز کرتے ہوئے ویلفیئر پراجیکٹس میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر278)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, March 18, 2024