Mar 17, 2024
لاہور (کر ائم رپو رٹر) ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا کی زیر نگرانی کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں فرائض کی ادائیگی کے دوران زخمی ہونے والے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے 20 لاکھ روپے جاری کر دئیے گئے رحیم یار خان کے زخمی ہیڈ کانسٹیبل محمد جمیل کو علاج معالجے کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے، منڈی بہاؤالدین کے زخمی کانسٹیبلان وقار احمد اور ذیشان خادم کے طبی اخراجات کیلئے اڑھائی لاکھ روپے فی کس دئیے گئے ، رحیم یار خان کے زخمی کانسٹیبل محمد نوید کو علاج معالجے کیلئے 2 لاکھ پچاس ہزار روپے دئیے گئے جبکہ ایلیٹ پولیس کے زخمی کانسٹیبل منیر احمد کو طبی اخراجات کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری کئے گئے۔
(روز نامہ پاکستان)
******************