آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس خدمت مرکز قصور پہنچ گئے

Mar 16, 2024

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور قصور میں خدمت مرکز پر فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے پولیس خدمت مرکز قصور پہنچ گئے،آئی جی پنجاب نے خدمت مرکز میں لائسنسنگ کے عمل اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔آر پی او شیخوپورہ بابر سرفراز الپا اور ڈی پی او قصور طارق عزیز بھی آئی جی پنجاب کے ہمراہ تھے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پنجاب نے تحفظ مرکز قصور میں تعینات وکٹم سپورٹ افسر اور لائسنس بنوانے کے لئے آئے شہریوں سے گفتگوکی،شہریوں سے خدمات کے معیار بارے بھی استفسار کیا،شہریوں نے خدمت مرکز کی اپ گریڈیشن کے بعد نسبتاً کم وقت میں لائسنس بننے اور سہولیات کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا،شہریوں نے  کہا کہ پولیس خدمت مرکز میں لائسنسنگ سمیت سہولیات کی آن لائن فراہمی سے وقت کی بچت ممکن ہوئی ہے.

(روز نامہ جناح)

**********************