، ماہ صیام کے پہلا جمعتہ المبارک کے موقع پرپنجاب پولیس نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے،

Mar 16, 2024

ماہ صیام کے پہلے جمعتہ المبارک کے موقع پر پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جس کے باعث صوبہ بھر میں امن و امان کی فضا برقرار رہی اورشہریوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ نماز جمعہ ادا کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ لاہور سمیت صوبہ بھر کی تمام  36 ہزار سے زائد مساجد، 2179 امام بارگاہ، 444 اقلیتی عبادت گاہوں کو بھرپورسکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، مساجد، امام بارگاہوں اور مذہبی مقامات کی سکیورٹی پر 74 ہزار سے زائد پولیس افسران، اہلکار اور کمیونٹی رضا کار تعینات ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ گذشتہ رمضان کی سکیورٹی ایس او پیز سے زیادہ بہتر سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے، حساس مساجد، امام بارگاہوں کی سکیورٹی پر 200 سی زائد واک تھرو گیٹ، 12 ہزار سے زائد میٹل ڈٹیکٹرز استعمال کئے جا رہے ہیں، آئی جی پنجاب نے کہاکہ مساجد، امام بارگاہوں، عبادت گاہوں اور مذہبی مقامات کے اطراف سرچ آپریشنز اور پٹرولنگ بڑھا ئی گئی ہے، سحر، افطار اور تراویح کے اوقات میں ڈولفن سکواڈ، پیرو، ایلیٹ ٹیمیں مساجد، عبات گاہوں کے گرد موثر پٹرولنگ کررہی ہیں جبکہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے سکیورٹی انتظامات اور سرگرمیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ 

(روز نامہ نئی بات)

*****************