صوبائی محتسب سے آئی جی کی ملاقات، انصاف کی فراہمی پرگفتگو

Mar 16, 2024

لاہور( کرائم رپورٹرسے ٟ )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبائی محتسب پنجاب کے دفتر کا دورہ کیا ، صوبائی محتسب میجر (ر) اعظم سلیمان خان سے ملاقات کی، دوران ملاقات شہریوں کے حقوق کے تحفظ، انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے دو طرفہ دلچسپی کے امور پر گفتگوکی گئی۔آئی جی نے کہاکہ شہریوں کی شکایات کے فاسٹ ٹریک میکانزم پر ازالے کیلئے صوبائی محتسب کا ادارہ بہترین خدمات سر انجام دے رہا ہے صوبائی محتسب میجر (ر) اعظم سلیمان خان نے کہاکہ صوبہ میں امن و امان کے قیام، جرائم کے خاتمے، شہریوں کو انصاف اور ویلفیئر اقدامات پر پنجاب پولیس کو سراہتے ہیں۔ آئی جی نے پولیس لائنز قصور میں اے ایس آئی محمد اکرم شہید کی نمازجنازہ میں شرکت کی ، آئی جی پنجاب نے کہا کہ اے ایس آئی محمد اکرم نے فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کیا، پنجاب پولیس اپنے بہادر سپوت کی لازوال قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی ۔

(روز نامہ جنگ)

******************