آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت تحفظ درسگاہ کے امور بارے اہم اجلاس،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت تحفظ درسگاہ کے امور بارے اہم اجلاس،
تحفظ درسگاہ کا قیام  ٹرانسجینڈرز بچوں کے روشن مستقبل کا ضامن ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
تحفظ درسگاہ ٹرانسجینڈرز بچوں کی معیاری تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ کے لئے جنوبی ایشیا میں اپنی طرز کا پہلا ادارہ ہے، آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ تحفظ درسگاہ ٹرانسجینڈر بچوں کی معیاری تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ کے لئے جنوبی ایشیا میں اپنی طرز کا پہلا ادارہ ہے جو ٹرانسجینڈرز بچوں کی علمی ضروریات کو پورا کرے گا، آئی جی پنجاب نے کہا کہ تحفظ درسگاہ کا قیام  ٹرانسجینڈرز بچوں کے روشن مستقبل کا ضامن ہے، ٹرانسجینڈرز بچوں کے درسگاہ میں ایڈمیشن، ہوسٹل وارڈن، پرنسپل اور اساتذہ کی تعیناتی جلد از جلد مکمل کی جائے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ ڈی پی اوز اور ضلعی تحفظ مراکز کے وکٹم سپورٹ افسران درسگاہ کے لئے ٹرانسجینڈرز بچوں کی نشاندہی کریں، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ تحفظ درسگاہ کے ذریعے ٹرانسجینڈرز بچوں کو محفوظ ماحول اور بہتر زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کر رہے ہیں، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ تحفظ درسگاہ کا قیام عمل میں لانے پر برطانوی فلاحی ادارے یوکے کریکولم اینڈ ایکریڈیشن باڈی کے بھرپور تعاون پر شکرگذار ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ تحفظ درسگاہ میں ٹرانسجینڈرز ہونے کی بنا پر گھر والوں کے ٹھکرائے بچوں کو رہائش گاہ بھی فراہم کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں تحفظ درسگاہ کے امور بارے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں ٹرانسجینڈرز بچوں کے لئے تعمیر کی گئی تحفظ درسگاہ کے انتظامی امور زیرغور آئے، اے ایس پی سیدہ شہربانو نقوی نے آئی جی پنجاب کو تحفظ درسگاہ پراجیکٹ بارے بریفنگ دی، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین، ایس ایس پی آپریشنز لاہور علی رضا،  اے ایس پی گلبرگ شہربانو نقوی سمیت سینئر افسران نے شرکت کی۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر267)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, March 14, 2024