آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور فرض کی راہ میں زخمی ہونے والے بہادر پولیس اہلکاروں کی صحت یابی کے لئے پرعزم

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور فرض کی راہ میں زخمی ہونے والے بہادر پولیس اہلکاروں کی صحت یابی کے لئے پرعزم
 آئی جی پنجاب نے مختلف اضلاع کے مزید 03 ملازمین کے علاج معالجے کیلئے 22 لاکھ روپے جاری کردیئے، ترجمان پنجاب پولیس
رواں سال اب تک پولیس ملازمین کو ہیلتھ ویلفیئر کی مد میں 06 کروڑ روپے سے زائد فنڈز دیئے جاچکے ہیں، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور فرض کی راہ میں زخمی ہونے والے بہادر پولیس اہلکاروں کی صحت یابی کے لئے پرعزم ہیں اور اس سلسلے میں پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے مختلف اضلاع کے مزید 03 ملازمین کے علاج معالجے کیلئے 22 لاکھ روپے جاری کردیئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال اب تک پولیس ملازمین کو ہیلتھ ویلفیئر کی مد میں 06 کروڑ روپے سے زائد فنڈز دیئے جاچکے ہیں۔
راولپنڈی پولیس کے زخمی کانسٹیبل انعام علی کو علاج معالجے کیلئے 15 لاکھ روپے دئیے گئے، وہاڑی کے زخمی کانسٹیبل شکیل محمود کو طبی اخراجات کیلئے 05 لاکھ روپے جاری کئے گئے، لودھراں کے زخمی کانسٹیبل رئیس زاہد رسول چاچڑ کو طبی اخراجات کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مذکورہ بالا فنڈز کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی کی سفارشات پر جاری کئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس ملازمین کی بحالی کیلئے اقدامات جاری رکھنے کے احکامات جاری کئے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر266)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Thursday, March 14, 2024