عدالتوں کی فول پروف سکیورٹی اولین ترجیحات میں شامل ، ڈاکٹر عثمان انور

Mar 14, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں عدالتوں کی فول پروف سکیورٹی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس میں کوئی کوتاہی یا غیر ذمہ داری ناقابل برداشت ہوگی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے صوبہ بھر کی عدالتوں کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ بے جا احتجاج کی آڑ میں عدالتوں کی آئے روز تالہ بندی ہرگز قابل قبول نہیں، آئی جی پنجاب نے کہاکہ عدلیہ کا تحفظ اولین ترجیح ہے، ججز کی تضحیک ہرگز برداشت نہیں، عدالتیں ہرصورت کھلیں گی، پرامن ماحول میں انصاف کی فراہمی کا عمل یقینی بنائیں گے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز متعلقہ افسران سکیورٹی آڈٹ کرکے عدالتوں کا سکیورٹی پلان ازسر نو مرتب کریں۔

(روز نامہ پاکستان)

*****************