پنجاب پولیس کی انفارمیشن بیسڈ کاروائی، کچہ کے ڈاکوؤں کا سہولت کار گرفتار، ترجمان پنجاب پولیس

پنجاب پولیس کی انفارمیشن بیسڈ کاروائی، کچہ کے ڈاکوؤں کا سہولت کار گرفتار، ترجمان پنجاب پولیس
گرفتار ملزم کچہ کے ڈاکوؤں کو ناجائز اسلحہ کی ڈیلیوری کا کام کرتا تھا، ترجمان پنجاب پولیس

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر کچہ میں ڈاکوؤں اور کریمینلز کے خلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پنجاب پولیس نے انفارمیشن بیسڈ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے کچہ کے ڈاکوؤں کا سہولت کار گرفتارکر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق، تھانہ روجھان راجن پور پولیس کو سہولت کار سے متعلق اطلاع موصول ہوئی، ڈی پی او راجن پور کی قیادت میں کچہ کے ڈاکوؤں اور سہولت کار کا تعاقب کیا گیا، تھانہ روجھان کی حدود میں پولیس نے ڈاکوؤں کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی،ڈاکوؤں اور روجھان پولیس کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،ڈاکوؤں کا سہولت کار ملزم محمد ارشد اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جس کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے،گرفتار ملزم کچہ کے ڈاکوؤں کو ناجائز اسلحہ کی ڈیلیوری کا کام کرتا تھا، گرفتار ملزم کے قبضہ سے ڈیلوری کے لئے استعمال کی جانے والی گاڑی اور ناجائز اسلحہ برآمدکر لیا ہے۔پولیس نے زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کر کے مزید قانون کاروائی کا آغاز کر دیاہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کچہ ایریاز کے خطرناک کریمینلز کے خلاف کامیاب کارروائی پر راجن پور پولیس کو شاباش دی ہے۔

 

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر264)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, March 13, 2024