سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور شہریوں کی ملاقات

سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور شہریوں کی ملاقات
آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی پیش کردہ درخواستیں سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود اور انہیں درپیش مسائل کے ازالے کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور شہریوں سے ملاقات کی، پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی پیش کردہ درخواستیں سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کانسٹیبل سجاد حسین اور غازی کانسٹیبل غلام مرتضٰی کی مالی معاونت کی درخواستوں پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ پولیس اہلکار کے فرزند شاہد اشفاق کی فیملی کلیم پر بطور جونیئر کلرک بھرتی کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو کاروائی کا حکم دیا، غازی کانسٹیبل اسامہ عمیر کی سروس بحالی کی درخواست ڈی آئی جی اظہر اکرم کو ذاتی شنوائی کے بعد ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے شہری عنایت حسین کی درخواست پر ڈی پی او گجرات کو بلا تاخیر کاروائی اور ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی، لاہور پولیس کے 06 اہلکاروں کی پروموشن درخواست پر سی سی پی او لاہور کو میرٹ کے مطابق کاروائی کا حکم جاری کیا جبکہ لانگری عادل سرور کی مالی معاونت کی درخواست ڈی آئی جی ویلفیئر کو کاروائی کیلئے بھجوا دی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے تمام افسران کو درخواستوں پر فوری کاروائی کرکے ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ پولیس ملازمین کے مسائل کا ازالہ کرکے ہی ہم ان سے بہتر پرفارمنس کا تقاضا کر سکتے ہیں۔ تمام سپروائزری افسران اپنے اختیارات کو ماتحت سٹاف کی مشکلات کے ازالے کیلئے تصرف میں لائیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر261)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, March 13, 2024