آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی صوبہ بھر کی عدالتوں کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی صوبہ بھر کی عدالتوں کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم،
 بے جا احتجاج کی آڑ میں عدالتوں کی آئے روز تالہ بندی ہرگز قابل قبول نہیں، آئی جی پنجاب
آر پی اوز، ڈی پی اوز متعلقہ افسران سکیورٹی آڈٹ کرکے عدالتوں کا سکیورٹی پلان ازسر نو مرتب کریں، ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں عدالتوں کی فول پروف سکیورٹی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس میں کوئی کوتاہی یا غیر ذمہ داری ناقابل برداشت ہوگی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے صوبہ بھر کی عدالتوں کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ بے جا احتجاج کی آڑ میں عدالتوں کی آئے روز تالہ بندی ہرگز قابل قبول نہیں، آئی جی پنجاب نے کہاکہ عدلیہ کا تحفظ اولین ترجیح ہے، ججز کی تضحیک ہرگز برداشت نہیں، عدالتیں ہرصورت کھلیں گی، پرامن ماحول میں انصاف کی فراہمی کا عمل یقینی بنائیں گے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز متعلقہ افسران سکیورٹی آڈٹ کرکے عدالتوں کا سکیورٹی پلان ازسر نو مرتب کریں، کورٹ انتظامیہ سے کلوز کوارڈینیشن رکھتے ہوئے باہمی مشاورت سے آر پی اوز، ڈی پی اوزعدالتوں کے سکیورٹی انتظامات کریں، آئی جی پنجاب نے تاکید کی کہ عدالتوں کے داخلی و خارجی راستوں پر تعینات پولیس اہلکار انتہائی الرٹ رہیں، چیکنگ یقینی بنائیں، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے عدالتوں کے داخلی راستوں اور اطراف کی مسلسل مانیٹرنگ کریں، آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ کسی بھی شخص کو عدالتی احاطہ میں اسلحہ لانے کی ہرگز اجازت نہ دیں اور اس ضمن میں کوتاہی کرنے والے ذمہ داران خود کو محکمانہ کاروائی کیلئے تیار رکھیں۔ یہ ہدایات آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے آج سنٹرل پولیس آفس میں عدالتوں کی سکیورٹی بارے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز، سینئر پولیس افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان، ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس اجلاس میں موجود تھے، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب، ڈی آئی جی سکیورٹی لاہور، ایس ایس پی آپریشنز لاہور، اے آئی جی آپریشنز پنجاب نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر260)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, March 13, 2024