پولیس(6) افسروں کے تقررو تبادلے

Mar 12, 2024

لاہو(نامہ نگار)آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے 4 پولیس افسران کے تبادلے وتقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تقرری کے منتظر ایس ایس پی آصف امین کواے آئی جی ڈسپلن سینٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور، عبدالرؤف بابر کو ڈپٹی کمانڈنٹ پی سی سہالہ،اے ایس پی صابرہ ایوب کو ایس ڈی پی او ننکانہ جبکہ افتخار رسول کو ڈی ایس پی ڈولفن سول لان ڈویژن لاہور تعینات ، ایس ایس پی اعجاز رشید کو رنگ روڑ پولیس جبکہ عثمان ٹیپو کو چیف سکیورٹی آفیسر ٹو چیف منسٹر آفس تعینات کر دیا گیا، نو ٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

(روز نامہ جنگ)

*******************