Mar 12, 2024
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے نارووال میں طالبعلم پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے واقعہ کے نوٹس پرپولیس ٹیم کا بروقت ایکشن، تشدد میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ تشدد میں ملوث ملزمان کیخلاف تھانہ سٹی نارووال میں مقدمہ درج کیا گیا، نارووال پولیس نے تشدد کرنے والے مرکزی ملزم ثاقب کو گرفتار کر لیا جبکہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،ڈی پی او نارووال نے کہاکہ تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دلوائیں گے۔
( روز نامہ جہان پاکستان)
*******************