Mar 12, 2024
پنجاب پولیس علالت کا شکار اپنے ملازمین کی بحالی کے مشن میں پیش پیش ہے اور لاہور سمیت صوبہ بھر میں پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کا سلسلہ جار ی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کے طبی اخراجات میں معاونت کیلئے مزید فنڈز جاری کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے لانگری صبقت اللہ خان کو بیک بون پرابلم کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے جاری کئے گئے، متوفی سب انسپکٹر محمد قاسم کی اہلیہ کو جگر اور گردوں کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے، سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے نعمان عاشر کو آنکھوں کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر حمیر احمد قریشی کو ہرنیہ کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے، کانسٹیبل رانا محمد اختر پرویز (مرحوم) کی اہلیہ کو عارضہ جگر کے علاج کیلئے 70 ہزار روپے دئیے گئے.
(روز نامہ جہان پاکستان)
*********************