پی یو اور یو ایس کے پروفیسرز کی آئی جی پنجاب سے ملاقات

Mar 12, 2024
پنجاب یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف سرگودھا کی پروفیسرز نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں چیئرپرسن سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ پنجاب یونیورسٹی پروفیسر عظمیٰ اور اسسٹنٹ پروفیسر یونیورسٹی آف سرگودھا ڈاکٹر نرگس عباس شامل تھیں، اے آئی جی آپریشنز پنجاب ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی، اے آئی جی ویلفیئر عمارہ شیرازی، دیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے، ملاقات میں دونوں یونیورسٹیز کے طلبا و طالبات کو پنجاب پولیس کے انٹرشپ پروگرام کے تحت کمیونٹی پولیسنگ کی تربیت دینے بارے تبادلہ خیال کیا گیا، عوامی آگاہی مہم کے لئے ورکشاپس، سیمینار، ٹریننگ سیشن کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس کے افسران والنٹیرز ان پولیس اور فرینڈز آف پولیس پروگرامز کے تحت دونوں یونیورسٹیز کی طالبات کو خصوصی تربیت فراہم کریں گے،طلبا و طالبات کو پنجاب پولیس کے تمام آپریشنل یونٹس کا دورہ کروایا جائے گا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ انٹرشپ پروگرام کے تحت طالبات کو خصوصی لیکچرز کے ساتھ فیلڈ میں عملی تربیت کے مواقع بھی میسر آئیں گے،طلبا و طالبات سوشل ورکنگ پراجیکٹس کے تحت وکٹم سپورٹ والنٹیرز کے طور پر خدمات دیں گے.
(روز نامہ سٹی 42)
********************