پنجاب کانسٹیبلری کے جوانوں کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے احسن اقدام،پنجاب پولیس اور فاروق گروپ آف ہسپتالز میں اتفاق رائے۔
فاروق گروپ کے پانچ ہسپتالوں میں پنجاب کانسٹیبلری کے جوانوں اور اہلخانہ کو علاج معالجے میں خطیر رعایت فراہم کی جائے گی۔ ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر ہدایت پولیس فورس کی ویلفیئر کیلئے تاریخی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں پنجاب کانسٹیبلری کے جوانوں کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے احسن اقدام اٹھایا گیا ہے،کمانڈر بٹالین -V، پی سی، عباس لائنز ایس ایس پی میاں افنان امین کی فاروق گروپ آف ہسپتالز کے چئیرمین ڈاکٹر فاروق اور سی ای او ڈاکٹر صابر سے ملاقات کی،دوران ملاقات پنجاب پولیس اور فاروق گروپ آف ہسپتالز میں پولیس ملازمین کو علاج معالجے میں ریلیف فراہمی کیلئے اتفاق رائے ہوا۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پنجاب کانسٹیبلری اور فاروق گروپ آف ہسپتالز میں جلد ایم او یو سائن کیا جائے گا جس کے تحت فاروق گروپ کے پانچ ہسپتالوں میں پنجاب کانسٹیبلری کے جوانوں اور اہلخانہ کو علاج معالجے میں خطیر رعایت فراہم کی جائے گی جبکہ فاروق گروپ کے اختر سعید ہسپتال میں پولیس شہداء اور ملازمین کے اہل خانہ کو بالکل مفت علاج کی سہولت میسر آئے گی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدکہاکہ پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کو ہر نوعیت کی بیماری کے تشخیصی ٹیسٹوں خصوصی رعایت میسر ہوگی، فاروق گروپ آف ہسپتالز کی جانب سے پنجاب کانسٹیبلری جوانوں کی آگاہی کیلئے میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا۔ کمانڈر بٹالین -V، پی سی، عباس لائنز، ایس ایس پی میاں افنان امین نے کہاکہ فاروق ہسپتال کے ساتھ اشتراک پی سی جوانوں اور انکے اہل خانہ کی طبی مشکلات میں خصوصی ازالے کا باعث بنے گا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر258)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, March 12, 2024