آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری
لاہور سمیت مختلف اضلاع کے ملازمین کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 12 لاکھ روپے جاری کر دئیے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے ملازمین کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 12 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ریٹائرڈ ٹریفک وارڈن شہباز احمد کو جگر اور گردوں کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے۔ ڈیرہ غازی خان کے غازی اہلکار محمد رفیق کو طبی اخراجات کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے۔اے آئی جی لیگل محمد الیاس کی بیوہ نورین فیاض کو گردوں کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے۔ لاہور کے کانسٹیبل محمد اشفاق کو مختلف سنگین بیماریوں کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پولیس ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن اور ویلفیئر فنڈز سے علالت کے شکار ملازمین کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر257)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, March 12, 2024