آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات
آئی جی پنجاب نے ملازمین کے مسائل سن کر ریلیف فراہمی کیلئے اقدامات جاری کئے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ سروس، ویلفیئر اور پیشہ ورانہ امور میں میرٹ کے مطابق ملازمین کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیحات میں شامل ہے،آئی جی پنجا ب نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ذاتی نگرانی میں فورس کی ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رکھیں اور اس حوالے سے کئے گئے اقدامات کی رپورٹس باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں۔ ان خیالات کا اظہار آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں ملازمین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی اور ملازمین کے مسائل سن کر ریلیف فراہمی کیلئے اقدامات جاری کئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کانسٹیبل واجد علی کی ایک ضلع سے دوسرے ضلع باہمی تبادلے کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو میرٹ کے مطابق کاروائی کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے ہیڈ کانسٹیبل رفاقت علی (مرحوم) کے بیٹے، ڈرائیور کانسٹیبل مشتاق احمد کی بیٹی کی فیملی کلیم پر بھرتی کی درخواستوں پر اے آئی جی ایڈمن کو ریلیف کی ہدایت کی، غازی کانسٹیبل محمد شکیل کی مالی معاونت کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ذاتی نگرانی میں ہر ممکن ریلیف فراہمی کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہیڈ کانسٹیبل محمد اکرم مرحوم کی بیوہ کی سرکاری گھر فراہمی کی درخواست مزید کاروائی کیلئے ڈی آئی جی ویلفیئر کو بھجوا دی، محمد نواز شہید کی بیٹی کی بطور جونیئر کلرک اور ہیڈ کانسٹیبل محمد اکرم کے بیٹے اسرار اکرم کی بھرتی کی درخواستوں پر اے آئی جی ایڈمن کو کاروائی کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے ایڈمن، ڈسپلن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں سن کر ریلیف بارے احکامات بھی جاری کئے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر256)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, March 12, 2024