Mar 12, 2024
لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر مساجد، عبادت گاہوں میں نماز تراویح کے دوران پنجاب پولیس ہائی الرٹ رہی۔ آئی جی پنجاب نے عبادت گاہوں سمیت صوبہ بھر کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹوں اور حساس مقامات کے گرد پٹرولنگ بڑھا دی جائے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں مساجد، امام بارگاہوں کی سکیورٹی پر 74 ہزار سے زائد افسران، جوان اور رضا کار تعینات ہیں،مساجد، امام بارگاہوں، مزارات کی سکیورٹی پر تعینات پولیس افسران اور اہلکار انتہائی الرٹ رہیں،کسی بھی شخص کو بغیر مکمل چیکنگ مساجد اور عبادت گاہوں، مذہبی مقامات میں داخلے کی اجازت ہرگز نہ دیں،شہریوں کے تعاون سے رمضان المبارک کا پر امن انعقاد،شر پسند عناصر کا محاسبہ یقینی بنائیں گے۔
(روز نامہ جنگ)
******************