Mar 11, 2024
اوکاڑہ (نامہ نگار+بیورورپورٹ)اوکاڑہ میں دوران ڈیوٹی پولیس ملازمین کے لئے باڈی وارن کیمروں کا استعمال شروع کر دیا گیا ضلعی کمانڈر کو عوام کی طرف سے پولیس کے برے رویے کی شکایات موصول ہو رہی تھیں جس کو دور کرنے کے لئے باڈی وارن کیمروں کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے پولیس ترجمان کے مطابق اوکاڑہ میں باڈی وارن کیمرے ابتدائی مرحلے میں پولیس موٹر سائیکل سکواڈز، موبائل گاڑیوں اور ایس ایچ اوز کو دیے گئے ہیں تاہم عنقریب اس سلسلے کو پورے ضلع میں پھیلا دیا جائے گا۔ یہ کیمرے پولیسنگ میں شفافیت اور خود احتسابی کی جانب ایک بڑا قدم ہے، ان کیمروں کے اغراض و مقاصد کے لئے کہا گیا کہ عوام کی طرف سے شکایات مل رہیں تھیں۔
(روز نامہ پاکستان)
******************