قتل کی واردات میں ملوث ملزم کو ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیاگیا

Mar 11, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر) سپیشل آپریشن سیل کی ٹیم نے دادا کو قتل کرکے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والا ملزم پوتا کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق سفاک ملزم عبدالواسع نے تھانہ احمد نگر گوجرانوالہ کی حدود میں گزشتہ برس جائیداد تنازع پر دادا کو قتل کیا تھا ، پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل نے ملزم کی گرفتاری کیلئے مسلسل فالو اپ جاری رکھا، کوائف ائیر پورٹ کی پی این آئی ایل لسٹ میں درج کروائے ۔ ملزم کو بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش میں بالآخر ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ مزید قانونی کارروائی کیلئے ملزم کو گوجرانوالہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ 

(روزنامہ پاکستان)

*****************