لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹر فار پبلک سیفٹی ماڈل ٹاؤن کا دورہ کیا ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے زیر تعمیر عمارت کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویعن احمد زونیر چیمہ اور دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے، افسران نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو زیر تکمیل جاری کام بارے بریفنگ دی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے زیر تکمیل کاموں کو اعلی سٹینڈرڈ کے مطابق جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سنٹر فار پبلک سیفٹی ماڈل ٹاون میں شہریوں کو پولیسنگ سروسز بہترین ماحول میں فراہم کی جائیں گی سنٹر فار پبلک سیفٹی میں خواتین شہریوں کو پولیسنگ خدمات کی فراہمی کیلئے خصوصی ڈیسک بنایا جائے گا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس اسٹیشنز اور دفاتر میں انفراسٹرکچر کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔ شہریوں کو بہترین ماحول میں خدمات کی فراہمی کیلئے مزید اقدامات جاری رہیں گے ۔
(روز نامہ پاکستان)
********************