دوران سروس انتقال کرنے والے پولیس ملازم کے معذور بیٹے کو مصنوعی ہاتھ لگوا دیاگیا

Mar 09, 2024
ا نسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے دوران سروس انتقال کرنے والے پولیس ملازم کے معذور بیٹے کو مصنوعی ہاتھ لگوا دیا، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے کانسٹیبل منیر حسین کے بیٹے ثاران منیر کا ہاتھ ٹوکے میں آکر جدا گیا تھا۔ پنجاب پولیس نے کراچی کی کمپنی بائیو لنکس سے نوجوان کا علاج کروایا، آٹومیٹک مصنوعی ہاتھ لگوا دیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس مصنوعی ہاتھ کی انگلیوں کو خودکار سسٹم کے تحت حرکت دی جا سکتی ہے، مصنوعی ہاتھ چیزوں کو پکڑنے اور رسپانس کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
(روز نامہ جہان پاکستان)
********************