Mar 09, 2024
: پنجاب پولیس کے زیر اہتمام الحمرا ہال میں پولیس فلم فیسٹیول میں دوسری بہترین فلم قرار پانے والی شارٹ فلم ''حلف'' کے پریمیئر کا انعقاد کیا گیا، ندیم چیمہ فلمز کی پروڈکشن میں بنی ''حلف'' ایک پولیس افسر کی زندگی اور پیشہ ورانہ شب و روز کا احاطہ کرتی ہے۔ پریمیئر شو میں فلمسٹار معمر رانا، سینئر فنکار راشد محمود سمیت لالی وڈ فنکاروں کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ فرینڈز آف پولیس، والنٹیرز ان پولیس طلبا و طالبات کی بڑی تعداد الحمرا ہال میں موجود تھی جبکہ پولیس شہداء کے اہل خانہ اور بچوں نے پریمیئر میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے شرکاء کو خوش آمدید کہا، اپنے خطاب میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے کہا کہ پنجاب پولیس کا حقیقی تشخص اجاگر کرنے کیلئے فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، نوجوان باصلاحیت فلم میکرز کی تیار کردہ 04 فلمیں فیسٹیول کیلئے منتخب ہوئیں جبکہ '' ججی'' فیسٹیول کی بہترین فلم قرار پائی۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے کہا کہ پنجاب پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ تعمیری سرگرمیوں کے فروغ میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ ''حلف'' فلم کے پروڈیوسر ڈائریکٹر ندیم چیمہ نے فیسٹیول کے انعقاد پر پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا، فلمسٹار معمر رانا نے فلم فیسٹیول کے انعقاد کو پنجاب پولیس کا احسن اقدام قرار دیتے ہوئے .
(روز نامہ جناح)
******************
