Mar 09, 2024
لاہور (کر ائم رپو رٹر) لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مزید 13 لاکھ روپے جاری کر دئیے گئے تفصیلات کے مطابق ٹریفک وارڈن ظفر اقبال کو ٹانگ اور کولہے کے علاج کیلئے 5 لاکھ روپے دئیے گئے ، سپیشل برانچ پنجاب کے کانسٹیبل علی اعظم نوید کو بیٹی کے بیک بون علاج کیلئے 04 لاکھ روپے دئیے گئے لاہور پولیس کے کک محمد عنصر کو منہ کے کینسر کے علاج کیلئے 2 لاکھ 40 ہزار روپے دئیے گئے۔ اوکاڑہ کے کانسٹیبل محمد اجمل کو سماعت کے علاج کیلئے 90 ہزار روپے دئیے گئے جبکہ پی ایچ پی فیصل آباد کے راشد جاوید کو گردوں کے علاج کیلئے 50 ہزار روپے دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے مذکورہ بالا فنڈز ویلفیئر کمیٹی کی سکروٹنی اور منظوری کے بعد جاری کئے ۔
(روز نامہ پاکستان)
*******************