شہدا ء‘غازیوں کی بہادر ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، آئی جی

Mar 09, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب پولیس شہدا اور غازیوں کی بہادر ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کو سلام پیش کرتی ہے، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ انٹرنیشنل وویمن ڈے پر خواتین سے جنسی ہراسگی زیادتی،تشدد کےخلاف بھرپور جدوجہد کا عزم دہراتے ہیں آج کی عورت پہلے سے کہیں زیادہ باشعور، باہمت اور بااختیار ہے اور پنجاب پولیس کے تمام شعبوں میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہی ہیں، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس میں خدمات انجام دینے والی خواتین ہمارا فخر اور قیمتی اثاثہ ہیں، لیڈیز پولیس افسران و اہلکار کا لا اینڈ آرڈر،کرائم کنٹرول اور کمیونٹی پولیسنگ میں شاندار کردار ہے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پائیدار معاشی و معاشرتی ترقی کے لئے خواتین کو مساوی مواقع، سازگار ماحول کی فراہمی ناگزیر ہے، خواتین کے خلاف جرائم کی صورت میں فوری ایف آئی آرز کا اندراج اور مجرموں کی گرفتاری یقینی بنا رپے ہیں۔

(روز نامہ پاکستان)

******************