مساجد، عبادت گاہوں میں نماز تراویح کے دوران پنجاب پولیس ہائی الرٹ،

مساجد، عبادت گاہوں میں نماز تراویح کے دوران پنجاب پولیس ہائی الرٹ،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا عبادت گاہوں سمیت صوبہ بھر کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم،
عبادت گاہوں،مارکیٹوں، حساس مقامات کے گرد پٹرولنگ بڑھا دی جائے، آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر مساجد، عبادت گاہوں میں نماز تراویح کے دوران پنجاب پولیس ہائی الرٹ رہی۔ آئی جی پنجاب نے عبادت گاہوں سمیت صوبہ بھر کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹوں اور حساس مقامات کے گرد پٹرولنگ بڑھا دی جائے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں مساجد، امام بارگاہوں کی سکیورٹی پر 74 ہزار سے زائد افسران، جوان اور رضا کار تعینات ہیں،مساجد، امام بارگاہوں، مزارات کی سکیورٹی پر تعینات پولیس افسران اور اہلکار انتہائی الرٹ رہیں،کسی بھی شخص کو بغیر مکمل چیکنگ مساجد اور عبادت گاہوں، مذہبی مقامات میں داخلے کی اجازت ہرگز نہ دیں،شہریوں کے تعاون سے رمضان المبارک کا پر امن انعقاد،شر پسند عناصر کا محاسبہ یقینی بنائیں گے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ مساجد، امام بارگاہ اور عبادت گاہوں کے گرد سرچ آپریشنز مزید تیز کر دیں اور داخلی و خارجی راستوں پر مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ یقینی بنائیں، آئی جی پنجاب نے جرائم پیشہ، شر پسند عناصر کی سرکوبی کے لیے انٹیلیجنس بیسڈ انسدادی کاروائیاں جاری رکھنے کے احکامات جاری کیے۔انہوں نے کہاکہ آر پی اوز، ڈی پی اوز، سپروائزری افسران سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں،نفری کو بریف کریں، سحر، افطار اور تراویح کے اوقات میں ڈولفن سکواڈ، پیرو، ایلیٹ ٹیمیں مساجد، عبات گاہوں کے گرد موثر پٹرولنگ کریں اورسیف سٹی کیمروں کی مدد سے  تمام سرگرمیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر254)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, March 11, 2024