آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی قربان لائنز آمد، مختلف دفاتر میں زیر تکمیل ترقیاتی کاموں کی انسپکشن کی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی قربان لائنز آمد، مختلف دفاتر میں زیر تکمیل ترقیاتی کاموں کی انسپکشن کی۔
ٹیلی کمیونیکیشن اور سکیورٹی اینڈ ٹیکنیکل پروکیورمنٹ ہیڈکوارٹرز میں کنٹرول رومز کو جدید وسائل سے آراستہ کیا جارہا ہے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے قربان لائنز کا دورہ کیا اور مختلف دفاتر میں زیر تکمیل ترقیاتی کاموں کی انسپکشن کی۔آئی جی پنجاب نے ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ٹرانسپورٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اورجاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سکیورٹی اینڈ ٹیکنیکل پروکیورمنٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ٹرانسپورٹ ونگ کا لا اینڈ آرڈر کے قیام اور جدید پولیسنگ میں اہم کردار ہے۔ آئی جی پنجاب نے پولیس افسران کو مقررہ ڈیڈ لائن میں دفاتر کی تعمیر اور تزئین و آرائش مکمل کرنے کا حکم دیا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ٹیلی کمیونیکیشن اور سکیورٹی اینڈ ٹیکنیکل پروکیورمنٹ ہیڈکوارٹرز میں کنٹرول رومز کو جدید وسائل سے آراستہ کیا جارہا ہے، جدید وسائل کی فراہمی سے دفتری امور کی انجام دہی میں مزید بہتری آئے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ہیڈ کوارٹرز کی اپ گریڈیشن سے پولیسنگ خدمات کی فراہمی میں جدید وسائل اور سہولیات دستیاب ہونگی، آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت کی کہ صوبہ بھر میں پولیس دفاتر کی جدید خطوط پر اپ گریڈیشن کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر252)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, March 11, 2024