پنجاب پولیس علالت کا شکار اپنے ملازمین کی بحالی کے مشن میں پیش پیش، ہیلتھ ویلفیئر کا سلسلہ جاری

پنجاب پولیس علالت کا شکار اپنے ملازمین کی بحالی کے مشن میں پیش پیش، ہیلتھ ویلفیئر کا سلسلہ جاری
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کے طبی اخراجات میں معاونت کیلئے مزید فنڈز جاری کر دئیے۔  
پنجاب پولیس علالت کا شکار اپنے ملازمین کی بحالی کے مشن میں پیش پیش ہے اور لاہور سمیت صوبہ بھر میں پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کا سلسلہ جار ی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کے طبی اخراجات میں معاونت کیلئے مزید فنڈز جاری کر دئیے۔  
تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے لانگری صبقت اللہ خان کو بیک بون پرابلم کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے جاری کئے گئے، متوفی سب انسپکٹر محمد قاسم کی اہلیہ کو جگر اور گردوں کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے، سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے نعمان عاشر کو آنکھوں کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر حمیر احمد قریشی کو ہرنیہ کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے، کانسٹیبل رانا محمد اختر پرویز (مرحوم) کی اہلیہ کو عارضہ جگر کے علاج کیلئے 70 ہزار روپے دئیے گئے۔شیخوپورہ کے شہید محمد افضال کی اہلیہ کو علاج کیلئے ایور کئیر ہسپتال سے رابطہ کی ہدایت، ڈی ایس پی ویلفیئر فوکل پرسن نامزد کردیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس ذرائع سے حاصل آمدن سے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر251)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, March 11, 2024