پنجاب یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف سرگودھا کی پروفیسرز کی سنٹرل پولیس آفس آمد، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات

پنجاب یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف سرگودھا کی پروفیسرز کی سنٹرل پولیس آفس آمد، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات
پنجاب پولیس کے افسران، والنٹیرز ان پولیس اور فرینڈز آف پولیس پروگرامز کے تحت دونوں یونیورسٹیز کے طلبا کو خصوصی تربیت فراہم کریں گے، آئی جی پنجاب
پنجاب یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف سرگودھا کی پروفیسرز نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں چیئرپرسن سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ پنجاب یونیورسٹی پروفیسر عظمیٰ اور اسسٹنٹ پروفیسر یونیورسٹی آف سرگودھا ڈاکٹر نرگس عباس شامل تھیں، اے آئی جی آپریشنز پنجاب ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی، اے آئی جی ویلفیئر عمارہ شیرازی، دیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے،
ملاقات میں دونوں یونیورسٹیز کے طلبا و طالبات کو پنجاب پولیس کے انٹرشپ پروگرام کے تحت کمیونٹی پولیسنگ کی تربیت دینے بارے تبادلہ خیال کیا گیا، عوامی آگاہی مہم کے لئے ورکشاپس، سیمینار، ٹریننگ سیشن کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس کے افسران والنٹیرز ان پولیس اور فرینڈز آف پولیس پروگرامز کے تحت دونوں یونیورسٹیز کی طالبات کو خصوصی تربیت فراہم کریں گے،طلبا و طالبات کو پنجاب پولیس کے تمام آپریشنل یونٹس کا دورہ کروایا جائے گا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ انٹرشپ پروگرام کے تحت طالبات کو خصوصی لیکچرز کے ساتھ فیلڈ میں عملی تربیت کے مواقع بھی میسر آئیں گے،طلبا و طالبات سوشل ورکنگ پراجیکٹس کے تحت وکٹم سپورٹ والنٹیرز کے طور پر خدمات دیں گے، آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ چائلڈ اینڈ وویمن پروٹیکشن، انسداد منشیات کے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت طلبا و طالبات والنٹیرز ان پولیس کا کردار ادا کریں گے جس سے انہیں پولیس ورکنگ کے بارے میں قریب سے جاننے کا موقع میسر آئے گا۔ یونیورسٹی پروفیسرز نے شہریوں کو خدمات کی فراہمی کیلئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے اقدامات کو سراہا۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر250)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, March 11, 2024