رمضان المبارک کی آمد، صوبہ کی تمام 36433 مساجد، 2179 امام بارگاہوں، 444 اقلیتی عبادت گاہوں کا سکیورٹی پلان تشکیل

رمضان المبارک کی آمد، صوبہ کی تمام 36433 مساجد، 2179 امام بارگاہوں، 444 اقلیتی عبادت گاہوں کا سکیورٹی پلان تشکیل
مساجد، امام بارگاہوں اور مذہبی مقامات کی سکیورٹی پر 74 ہزار سے زائد پولیس افسران، اہلکار اور کمیونٹی رضا کار تعینات۔ آئی جی پنجاب
حساس مساجد، امام بارگاہوں کی سکیورٹی پر 200 واک تھرو گیٹ اور 12 ہزار سے زائد میٹل ڈٹیکٹرز استعمال کئے جائیں گے، آئی جی پنجاب
گذشتہ رمضان کی سکیورٹی ایس او پیز سے زیادہ بہتر سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے رمضان المبارک کے دوران صوبے کے مذہبی و عوامی مقامات کے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور لاہور سمیت صوبہ بھر کی تمام  36433 مساجد، 2179 امام بارگاہوں، 444 اقلیتی عبادت گاہوں کا سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ مساجد، امام بارگاہوں اور مذہبی مقامات کی سکیورٹی پر 74 ہزار سے زائد پولیس افسران، اہلکار اور کمیونٹی رضا کار تعینات ہوں گے، حساس مساجد، امام بارگاہوں کی سکیورٹی پر 200 واک تھرو گیٹ اور 12 ہزار سے زائد میٹل ڈٹیکٹرز استعمال کئے جائیں گے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ گذشتہ رمضان کی سکیورٹی ایس او پیز سے زیادہ بہتر سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے اور فورس تعیناتی کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں، عبادت گاہوں اور مذہبی مقامات کے اطراف سرچ آپریشنز اور پٹرولنگ بڑھا دی گئی ہے، سحر، افطار اور تراویح کے اوقات میں ڈولفن سکواڈ، پیرو، ایلیٹ ٹیمیں مساجد، عبات گاہوں کے گرد موثر پٹرولنگ کریں، ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے سکیورٹی انتظامات اور سرگرمیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔ آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ آر پی اوز، ڈی پی اوز اپنے علاقے کی امن و مساجد کمیٹیوں کے ارکان اور منتظمین سے رابطے میں رہیں،  شہریوں کے تعاون سے رمضان المبارک کا پر امن انعقاد،شر پسند عناصر کا محاسبہ یقینی بنائیں گے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ علماء کرام، مشائخ عظام ممبر و محراب سے بین المذاہب ہم آہنگی، بھائی چارے، امن کا پرچار کریں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر249)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, March 11, 2024