سنٹرل پولیس آفس : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ڈی ایس پی سہیل حسین کاظمی کی ملاقات

سنٹرل پولیس آفس : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ڈی ایس پی سہیل حسین کاظمی کی ملاقات
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی ایس پی سہیل حسین کاظمی کو غازی میڈل سے نوازا۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ڈی ایس پی سہیل حسین کاظمی نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی ایس پی سہیل حسین کاظمی کو غازی میڈل سے نوازا۔ ڈی ایس پی سہیل حسین کاظمی کا نام سنٹرل پولیس آفس میں غازی وال پر کندہ کیا جائے گا ۔ 
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ڈی ایس پی سہیل حسین کاظمی نے پر تشدد احتجاجی مظاہرے کے دوران جان کی پرواہ کئے بغیر فرض شناسی کے ساتھ فرائض ادا کئے ، کالعدم تنظیم کے مشتعل مظاہرین نے ڈی ایس پی سہیل حسین کاظمی کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی ایس پی سہیل حسین کاظمی کی ثابت قدمی اور فرض شناسی کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ غازل میڈل لگانے کی تقریب میں ڈی ایس پی سہیل حسین کاظمی کی اہلیہ ، بیٹا اور بہو بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری،اے آئی جی انسپکشن شائستہ ندیم سمیت دیگر افسران موقع پر موجود تھے۔ 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر234)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, March 7, 2024