ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب/ 62 ریجنل آفیسرز کانفرنس

ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب/ 62 ریجنل آفیسرز کانفرنس
ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید نے ریجن وائز انٹیلی جنس رپورٹنگ سسٹم ( ARIS) کی کارکردگی چیک کی،
ڈیلی سچویشن رپورٹس کی تیاری میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنائیں، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید
 
ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید کی زیر صدارت سپیشل برانچ پنجاب ہیڈکوارٹرز میں 62 ریجنل آفیسرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب ذوالفقار حمید نے کانفرنس کی صدارت کی، ڈی آئی جی سکیورٹی، ڈی آئی جی انٹیلی جنس، ایس ایس پی ایڈمن سمیت تمام آر اوز کی کانفرنس میں شرکت کی ، کانفرنس میں تمام ریجن کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، 
ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید نے ریجن وائز انٹیلی جنس رپورٹنگ سسٹم ( ARIS) کارکردگی چیک کی، ذوالفقار حمید نے کہا کہ ڈیلی سچویشن رپورٹس کی تیاری میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنائیں، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید نے کہا کہ رمضان پیکیج سیمت قیمتوں پر رپورٹنگ کو خود مانیٹر کروں گا، ذوالفقار حمید نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن کا استعمال سپیشل برانچ کے ورکنگ امور میں مزید اضافے کا باعث بنے گا، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب نے ہدایت کی کہ انٹیلی جنس رپورٹنگ سسٹم (ARIS) کے ڈیٹا بنک سے تجزیاتی رپورٹس کی تیاری میں معاونت لیں، انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں سپیشل برانچ کے انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کا سلسلہ جاری ہے ۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر233)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, March 7, 2024