آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے علیل پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے علیل پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری
لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کے علاج معالجے کیلئے مزید 11 لاکھ 50 ہزار روپے جاری کر دئیے۔ ترجمان پنجاب پولیس 
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے علیل پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کے علاج معالجے کیلئے مزید 11 لاکھ 50 ہزار روپے جاری کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے کانسٹیبل ساجد علی خان کو گھٹنے کے فریکچر کے علاج کیلئے 03 لاکھ روپے دے دئیے۔ ایس پی یو پنجاب کے کک محمد ارشد کو کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے۔ پرائیویٹ سیکرٹری سید نوید انجم زیدی کو آنکھوں کے علاج کیلئے 02 لاکھ 50 ہزار روپے دئیے گئے ، ڈرائیور کانسٹیبل محمد احسان کو اہلیہ کے علاج کیلئے 01 لاکھ 32 ہزار روپے دئیے گئے۔ لاہور پولیس کے انسپکٹر سید آفتاب احمد ہاشمی کو عارضہ قلب کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے ۔ لاہور پولیس کے کانسٹیبل رستم علی کو ٹانگ کے فریکچر کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے جبکہ میانوالی کے ریٹائرڈ کانسٹیبل عطا محمد خان کو اہلیہ اور بچوں کے علاج کیلئے 20 ہزار روپے دئیے گئے ۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مذکورہ بالا فنڈز میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی و منظوری کے بعد جاری کئے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر اولین ترجیح ہے ، جلد صحتیابی کیلئے ہر ممکن ویلفیئر اقدامات میں کمی نہیں آئے گی۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر232)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, March 7, 2024