وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت، 12 سالہ گھریلو ملازمہ کے قاتل گرفتار کرنے والی ٹیم کے اعزاز میں تقریب

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت، 12 سالہ گھریلو ملازمہ کے قاتل گرفتار کرنے والی ٹیم کے اعزاز میں تقریب
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل کامران کو تعریفی لیٹر، پولیس ٹیموں کو تعریفی اسناد سے نوازا،
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سرگودھا میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ کے قاتلوں کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جس میں پولیس ٹیم کی تعریفی اسناد سے حوصلہ افزائی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل کامران کو تعریفی لیٹر، پولیس ٹیموں کو تعریفی اسناد سے نوازا ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 12 سالہ گھریلو ملازمہ کو تشدد کے بعد قتل کا کیس 72 گھنٹوں میں حل کرنے پر سرگودھا پولیس کو شاباش دی ، ڈاکٹر عثمان انور نے ریکارڈ وقت میں ملزمان گرفتار کرنے پر ایس پی فخر اسلم ، اے ایس پی اختر نواز اور  ٹیم کو تعریفی لیٹرز سے نوازا۔ ایس ایچ او پولیس اسٹیشنز کوٹ مومن، مڈھ رانجھا ، میلہ اور لکسیاں سمیت دیگر افسران و اہلکاروں کو سی سی ون سرٹیفیکیٹ دئیے گئے، لیڈی سب انسپکٹرز انعم سرفراز، ٹی ایس آئی کوثر اعجاز ، ام کلثوم کو بھی بہترین کارکردگی پر سی سی ون سرٹیفیکیٹ دئیے گئے۔ 
 
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پانچ افراد کے قتل میں ملوث سفاک ملزم احمد شیر کو کیفر کردار تک پہنچانے پر ایس ایچ او بھاگٹانوالہ صاحب خان کو سی سی ون سرٹیفیکیٹ دیا، رابری معہ قتل کیس ٹریس کرنے پر ایس ایچ او سلانوالی عرفان الحق کو سی سی ون سرٹیفیکیٹ دیا گیا، اندھے قتل کی تین وارداتیں ٹریس کرنے پر ایس ایچ او جھال چکیاں ناصر عباس اور کانسٹیبل علی رضا کو تعریفی اسناد دیں گئیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ شاندار کارکردگی کے حامل پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ پنجاب پولیس کی احسن روایت ہے اور اس کا سلسلہ ہر سطح پر جاری رہے گا۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان چوہدری، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل کامران، اے آئی جی انسپکشن شائستہ ندیم،  اے آئی جی ویلفیئر عمارہ شیرازی سمیت دیگر افسران تقریب میں موجود تھے ۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر231)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
 
Press Release Date: 
Thursday, March 7, 2024