پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مزید فنڈز جاری

Mar 06, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں اسی سلسلے میں لاہور سمیت مختلف اضلاع کے اہلکاروں کو اورانکے بچوں کو علاج معالجے کیلئے مزید 20 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کر دی گئی تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پولیس کے اے ایس آئی محمد فیصل اعوان کو کینسر کے علاج کیلئے 12 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ پاکپتن کے کانسٹیبل محمد اشرف کو بیٹی کے عارضہ قلب کے علاج کیلئے 03 لاکھ روپے دئیے گئے، ڈرائیور کانسٹیبل محمد زبیر کو چار سالہ بیٹے عادل زبیر کے بلڈ کینسر علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ ہیڈ کانسٹیبل احمد عثمان کو ایک سالہ بیٹی فجر کے علاج کیلئے 02 لاکھ 55 ہزار روپے دئیے گئے، لاہور پولیس کے کانسٹیبل ممتاز علی کو 07 سالہ بیٹے محمد ابوبکر کی سماعت کے علاج کیلئے 28 ہزار 200 روپے جاری کئے گئے۔

(روز نامہ پاکستان)

********************