آئی جی سے پولیس ملازمین، اہلخانہ کی ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

Mar 06, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی اورپولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی پیش کردہ درخواستیں سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ہے،ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے ہدایت کی کہ تمام افسران پولیس ملازمین کی پیش کردہ درخواستوں پر فوری ایکشن کے ذریعے ہر ممکن ریلیف فراہم کریں۔ 

(روز نامہ پاکستان)

***************