Mar 06, 2024
لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس نے سعودی عرب مفرور ہونےوالے ایک اور اشتہاری مجرم کوگرفتار کرلیا۔ رواں برس بیرون ملک سے گرفتار خطرناک اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 15 ہوگئی ہے۔ مجرم اشتہاری شاہد ضلع راجن پور صدر پولیس کو 2022 سے مطلوب تھا، مجرم اشتہاری شاہد ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں کے بعد بیرون ملک فرار ہوگیا تھا، پنجاب پولیس کی ٹیم نے انٹرپول سے اشتہاری کا ریڈ نوٹس جاری کروایا،مجرم اشتہاری کو سعودی عرب پولیس کے تعاون سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کر دیا گیا ہے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*******************
