پولیسنگ کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے، آئی جی

Mar 05, 2024
 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کو پولیسنگ کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے، ان خیالات کا اظہار آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹر فار پبلک سیفٹی لوئر مال کے دورے کے موقع پر افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، آئی جی پنجاب نے زیر تعمیر عمارت کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا، ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی اور ایس ایس آپریشنز علی رضا نے آئی جی پنجاب کو زیر تکمیل کام بارے بریف کیا۔ آئی جی پنجاب نے عمارت کے مختلف حصوں میں جاری کام کا معائنہ کیا اور ہدایات جاری کیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے زیر تکمیل کام کو اعلی اسٹینڈرڈ کے مطابق جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم  دیا۔ اس موقع پر سنٹر فار پبلک سیفٹی میں خواتین سے متعلقہ جرائم کی رپورٹنگ اور تدارک کیلئے خصوصی سنٹر قائم کرنے پر اظہار خیال کیا گیا۔
(روز نامہ جناح)
*****************