Mar 05, 2024
لاہور (کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ اچھرہ واقعہ میں پولیس کی بروقت کارروائی اور دانشمندانہ ہینڈلنگ سے ملک ایک بڑے سانحہ سے محفوظ رہا، بغیر تحقیق انتہا پسندانہ ردعمل ظاہر کرنے کے حوالے سے عوام میں شعور بھی اجاگر ہوا، واقعہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بہادر افسران کوایوارڈزدیے جائیں گےاور انکے نام سی پی او والز پر لکھے جائیں گے، ان خیالات کا اظہارانہوں نے اچھرہ واقعہ کے ہیروز سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کے دوران کیا۔بعدازاں آئی جی نے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان سے انکے دفترمیں ملاقات کی، پرامن الیکشن کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔
(روز نامہ جنگ)
****************

