آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات
آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی پیش کردہ درخواستیں سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی اورپولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی پیش کردہ درخواستیں سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ہے،ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کلاس فور ملازمہ روبینہ بی بی کی بچوں کی تعلیم میں معاونت کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف دینے کی ہدایت کی، غازی کانسٹیبل سیف اللہ کی سرکاری کوارٹرحصول کی درخواست سی سی پی او لاہور کو ضروری کاروائی کیلئے بھجوا دی۔ آئی جی پنجاب نے ٹریفک اسسٹنٹ حسام کی بیٹے کی سی آر او لسٹ سے نام خارج کرنے کی درخواست پر ڈی پی او کو ذاتی شنوائی کے بعد ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے محبوب مسیح کی اہلیہ کی بھرتی کی درخواست پر سی سی پی او لاہور کو کاروائی کی ہدایت کی۔ کانسٹیبل سعید احمد شہید کی بیٹی کی جانب سے پلاٹ فراہمی کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ترجیحی کاروائی کی ہدایت کی، انسپکٹر سید سجاد حسین زیدی کانسٹیبل محبوب احمد کی اہل خانہ کی مالی معاونت کی درخواستوں پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو فوری کاروائی کا حکم دیا، کانسٹیبل محمد سیف اور محمود احمد کے بچوں کی فیملی کلیم پر بھرتی کی درخواستوں پر اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی کو ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا جبکہ اہلیہ کے علاج معالجے کیلئے کانسٹیبل سہیل کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو مالی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے ہدایت کی کہ تمام افسران پولیس ملازمین کی پیش کردہ درخواستوں پر فوری ایکشن کے ذریعے ہر ممکن ریلیف فراہم کریں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر224)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, March 5, 2024